سی ایس آر ٹی آئی سلک بورڈ حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے جو مرکزی وزارت برائے ٹیکسٹائلز کے تحت کام کرتا ہے۔
جمعرات کو منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کے پہلے سیشن میں 'ہندی زبان میں دفتری خط و کتابت' موضوع کے تحت بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھارت اندو کمار پاٹھک نے کہا کہ دفتروں میں ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس ہونا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ملازمین ہندی زبان سے واقف ہوں گے تب ہی وہ دفتری امور کو خود بھی سمجھ سکتے ہیں اور دوسرے متعلقین کو بھی اس کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرسکتے ہیں۔
موصوف اسسٹنٹ پروفیسر نے ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت کے اسرار و رموز سکھائے۔