پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے شاما پرساد مکھرجی کے نام سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو آج اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ محکمہ کھیل نے یوٹی میں کھیل کود مزید فروغ دینے کے لیے ٹورنامنٹوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاح اگرچہ جوٸنٹ ڈرٸیکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس وسیم راجا نے کیا تھا وہی آج اس کی اختتامی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سپورٹس آفسر پلوامہ جگدیش رآۓ شرماے کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے دیگر عہدیدارآں بھی موجود رہے۔
یہ اپنے نوعیت کا پہلا اور منفرد ہاکی ٹرنامنٹ تھا جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے درجنوں کھلاڑی حصہ لے رہے تھی جو یہاں اپنے کھیل کو پیش کر کے اپنا لوہا منوانے کی کوشش کریں گے۔ٹورناننٹ کا ابتدآٸی میچ آج بارمولہ اور پلوامہ ٹیموں کے معابین کھیلا گیا تھا وہی آج اختتامی میچ بانڈی پورہ اور بارمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں بارمولہ کی ٹیم نے سات گول کر کے کامیابی حاصل کی جس کا تماشاٸیوں نے خوب مزہ لیا ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے تماشاٸیوں کے دل جیت لئے۔