جموں وکشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیاہے۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت ارشید احمد خان ، ماجد رسول راتھر اور محمد آصف نجار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پاکستان میں مقیم کشمیری عسکریت پسند فیاض خان کے رابطے میں آئے تھے جنہوں نے انہیں علاقے میں عسکریت پسندی کی سرگرمیاں انجام دینے کا مشورہ دیا تھا۔