جموں میں اپنی پارٹی ضلع کمیٹی نے بدھ کو پریس کلب جموں کے باہر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ضلع صدر پرنو شگوترہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام پر بہت زیادہ مالی بوجھ پڑا ہے۔ ڈیزل، پٹرول اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کے بجٹ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے سبزیاں، پھل، آٹا، چاول اور دیگر یومیہ استعمال کی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ٹیکس میں کٹوتی کی جائے اور کالا بازاری پر نظر رکھی جائے تاکہ عوام کو وبائی صورتحال کے بیچ کمزور معیشت کے سبب غیر ضروری طور پر ہراساں نہ ہونا پڑے۔
پرنو شگوترہ نے کہا کہ لوگوں نے اپنا کاروبار اور نوکریاں کھوئیں، انہیں کووڈ 19 وبائی امراض کے سبب لاک ڈاؤنمدت کے دوران بجلی اور پانی کے بلوں سے رعایت دی جانی چاہئے۔