جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی جس کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں درماند ہوگئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ہیں۔