مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور اور گاندربل ضلع میں انتظامیہ نے 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کر دی ہے۔
اتوار کی رات 9 بجے سے 8 ستمبر تک 4 جی سروس بطور آزمائشی شروعات کی گئی ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ایک سال بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
یہ سروس اتوار کی رات صبح 9 بجے سے 8 ستمبر تک بطور آزمائشی آغاز کی گئی ہے جبکہ دوسرے اضلاع میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار 2 جی تک ہی محدود ہوگی۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر زون کے آئی جی نے لیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق 'رات 9 بجے سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ کو بطور آزمائش بحال کردیا گیا ہے اور وقتا فوقتا اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی کے پیچھے شر پسندوں اور عسکریت پسندوں کا حوالہ دیا گیا تھا۔'