ضلع صدر مقام اننت ناگ میںٹریفک کی بدنظمی اور نشے کی لت سے پاک بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔
اننت ناگ میں ٹریفک کی بد نظمی اور نشہ خوری جیسے مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور انتظامیہ سے عوام کو درپیش مختلف مسائل کا حل ممکن بنانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ایس ایس اننت ناگ امتیاز حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ میں ٹریفک جام کو دور کرنے کے لیے جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اننت ناگ کے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔