اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوہر گیلانی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کی ہدایت - صحافی گوہر گیلانی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کریں

گوہر گیلانی کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

گوہر گیلانی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کی ہدایت
گوہر گیلانی کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کی ہدایت

By

Published : Jun 18, 2020, 11:12 AM IST

جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ جون کی 24 تاریخ تک صحافی گوہر گیلانی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گیلانی کے وکیل نے سماعت کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ پولیس ان کے مؤکل کو تعاون کرنے کے باوجود بھی پریشان کر رہی ہے جس کے بعد عدالت نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔

سماعت کے دوران گیلانی کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا ان کے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ وکیل نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کارروائی کو روکا نہیں گیا تو ان کے مؤکل کو کافی نقصان ہوگا۔

عدالت کے سامنے اپنا جواب رکھتے ہوئے سرکاری وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ایسے میں عدالت کاروائی کو روکنے کے احکامات جاری نہیں کر سکتی۔

دونوں طرف کی دلیلیں سننے کے بعد جسٹس علی محمد ماگرے کا کہنا تھا کہ " گزشتہ دو مہینے سے تحقیقات جاری ہے۔ اور ایسا کبھی بھی محسوس نہیں ہوا کی گوہر نے پولیس کے ساتھ تحقیقات کے دوران تعاون نہیں کیا ہو۔ اس لیے پولیس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ گوہر پر دباؤ ڈالنے والے تحقیقاتی طریقے سے عمل تاریخ تک پرہیز کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا اس معاملے پر اگلی سماعت 24 جون کو ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ اپریل مہینے کی 22 تاریخ کو پولیس نے گوہر گیلانی کو یو اے پی اے کے سیکشن 13 اور انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 505 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ معاملہ سرینگر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں درج کیے جانے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے معاملے کو صدر پولیس اسٹیشن منتقل کیے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details