اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے سڑکوں پر آج بدترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہری گھنٹوں پھنسے رہے۔
سڑک پر ٹریفک جام، عوام پریشان ٹریفک جام میں مریضوں کو لے کر آنے والی گاڑیاں بھی پھنسی رہیں ، شہر کی اہم سڑکوں پر جگہ جگہ پارکنگ بھی ٹریفک جام کا باعث بنی ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلیے حکومتی سطح پر کوئی منصوبہ سازی نظر نہیں آتی۔
اننت ناگ میں یہ روز کا معمول بن گیا ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روز بہ روز گاڑیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ راستے وہی پرانے ہیں ۔روڈ کو وقت کے ساتھ ساتھ کشادہ کیا جانا چائیے تاکہ عوام کو راحت محسوس ہو۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے گذشتہ روز عوامی دربار میں اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا، تاہم حکم نامہ کا اثر زمینی سطح پر دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔