اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ انکاؤنٹر کے دوران جھڑپیں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں انکاؤنٹر سائٹ پر مقامی نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی خبریں آرہی ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر کے دوران جھڑپیں
پلوامہ انکاؤنٹر کے دوران جھڑپیں

By

Published : Jan 25, 2020, 1:59 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:47 AM IST


پولیس ذرائع کے مطابق ترال کے ہاری پاریگام علاقے میں نوجوان سڑکوں پر نکلے اور سکیورٹی فورسز پر پھتراؤ کرنا شروع کیا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے یہ پہلا واقع ہے جب مقامی لوگوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر پھتراؤ کیا جارہا ہے۔

بتادیں کہ ترال کے ہاری پاریگام میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے دو سے تین پاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اونتی پورہ پولیس اور فوج کے 3 آر آر نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔

نوجوانوں کی طرف سے کی گئی پتھر بازی کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے اشک آور گولے داغے۔ تاہم جھڑپ میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details