سڑک بند اور کیچڑ کی وجہ سے راہگیروں کے علاوہ مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جگہ جگہ پسیاں اور بھاری پتھر گر آنے سے سڑکیں متاثر اور کچھ رہائشی مکانوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ساوجیاں سے سماجی کارکن پیر طارق حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چمبر کناری سے لے کر ساوجیاں تک ٹریفک نظام کے ساتھ ساتھ بجلی پانی ادویات و دیگر مشکلات کا عوام کو سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ پچھلے تین دنوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔
انہوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے برفباری کے دوران بجلی، پانی، راشن اور ادویات کی وافر مقدار میں سہولیات دستیاب رکھنے کی اپیل کی ہے۔