جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے متعدد گاؤں کا رابطہ ضلع ہید کوارٹر سے منقطع ہوگیا ہے، سڑکوں کے زیر آب ہونے سے مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔
اس درمیان ڈپٹی کشمنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کپوارہ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور اپنے ہمراہ افسران پر زور دیا کہ وہ فل وقت سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی دریاؤں اور ندیوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نہیں نکلیں، خاص کرکے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔