جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بالائی علاقوں میں آج دوپہر کو ہوئی شدید ژالہ باری نے کسانوں کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قریب پونے دو بجے ترال کے بٹ نور، کارمولہ، پنر جاگیر، چھان کتاب اور دیگر دہیات میں قہر انگیز ژالہ باری شروع ہوئی جس کی وجہ سے اخروٹ، سیب، بادام اور کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ سبزی کیاریوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔