اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، کورٹ میں سماعت - سنوائی

ممبئی کی ایک خاتون نے کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں تعینات لیفٹننٹ کرنل پر جسمانی طور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کی سماعت آج ہائی کورٹ میں ہوئی۔

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، کورٹ میں سماعت

By

Published : Jul 17, 2019, 8:41 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خاتون کے وکیل راجدیپ لہیری نے کہا کہ 'ہائی کورٹ سے اس کیس کی فائل دینے کی گزارش کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔'

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، کورٹ میں سماعت

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت ان کو انصاف دے گی۔

خیال رہے کہ رواں برس کے مئی میں ممبئی کی ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کشمیر سیروتفریح کے لیے گئی تھی۔

انہوں نے گاندربل میں آرمی لیفٹننٹ، جو خاتون کے شوہر کا دوست تھا، کے یہاں قیام کیا۔ خاتون نے لیفٹننٹ کرنل کے خلاف جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کی آرمی اور مقامی پولیس کے پاس شکایت درج کی۔

کیس کی سماعت گاندربل کی ضلعی عدالت میں ہوئی جہاں جج نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ آرمی افسر کے خلاف ایف آئی ار درج کی جائے۔

لیکن آرمی افسر نے ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ضلعی عدالت کی ہدایت پر حکم امتناعی دینے کی درخواست دی تھی جس کو عدالت نے منظور کیا۔

خاتون کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے انہیں آج پیش ہونے کو کہا تھا جہاں انہوں نے کیس کی عرضی کی فائل دینے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرکے عرضی فائل دینے کے احکامات جاری کئے اور کیس کی اگلی سماعت 30 اگست کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details