پونچھ: کشمیر کےضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں واقع غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے خون کے عطیہ کمپ انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں اور باشندوں کے ساتھ ساتھ بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے خون عطیہ کیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے 32 نمبر بٹالین نوجوانوں نے اس کمپ میں اپنے خون کا عطیہ کرکے جذبہ خدمت خلق کا ثبوت پیش کیا۔ہسپتال انتظامیہ اور مقامی باشندوں نے خون عطیہ کرنے والے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ Health Department Organise Blood Donation Camp AT SUB District Hospital Mandi
اس حوالے سے بلاک میڈکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے کہا کہ ہسپتال کے اعلی حکام کی ہدایت پر یہاں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں بارڈر سکیورٹی فورس 32 بٹالین کے نوجوانوں اور مقامی ،باشندوں اور نوجوانوں نے خون عطیہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپ کے اہتمام کا مقصد کسی وقت بھی کوئی حادثہ یا اچانک ضرورت پڑنے پر خون ضرورت مندوں کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔