اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کی عرس تقاریب منسوخ - پانپور اوقاف کمیٹی

ہر سال پانپور میں 5 صفرالمظفر کو سالانہ عرس مبارک حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کا بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آتا ہے لیکن اس سال کورونا وبا کے چلتے 23 ستمبر کو منعقد ہونے والی عرس تقاریب کو منسوخ کردیا گیا۔

Hazrat Khawaja Masood Wali's Urs cancelled in pampore
درگاہ حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کی عرس تقاریب منسوخ

By

Published : Sep 22, 2020, 4:47 PM IST

پانپور اوقاف کمیٹی کے ذمہ داروں کے مطابق اس سال وبائی مرض کو نظر میں رکھتے ہوئے عرس تقاریب کو منسوخ کردیا گیا جبکہ یہ فیصلہ کمیٹی نے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا۔

درگاہ حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کی عرس تقاریب منسوخ

کمیٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس سال عرس کے موقع پر منعقد ہونے والی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا گیا۔ آستانہ عالیہ پر نعت و مناجات کی کوئی محفل منعقد نہیں ہوگی اور نہ ہی تبرکات وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام عقیدت مندوں سے درگاہ نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں ہی رہ کر دعا و استغفار کا اہتمام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details