شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوارہ پولیس نے گزشتہ روز ایک مخصوص ان پٹ ملنے پر آج راجوار نام کے گاؤں میں چھاپہ مارا جہاں ایک رہائشی مکان میں چھپائی گئی کئی سولرلائٹس ضبط کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ کاروائی اس وقت انجام دی گئی جب ایک شکایت پر ہندوراہ پولیس نے ایس ایچ او پرویز احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے مذکورہ گاؤں میں جاکر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں سینکڑوں سرکاری سولر لائٹس ضبط کی گئی جو لائٹس غیر قانونی طور اسملگ کی جارہی تھی۔