شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبے میں پولیس نے تین منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ کپواڑہ پولیس منشیات کے استعمال کی لت کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر تھانہ کرالہ گنڈ کے دائرہ اختیار میں گناپورہ کراسنگ پر ناکہ لگایا تھا جس کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کیا گیا۔
تاہم پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
وہیں اسی طرح تھانہ قلم آباد کے دائرہ کار میں بٹہ گنڈ کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا گیا تھا جس دوران دو افراد روف بخاری ولد منظور بخاری، شبیر احمد ملک ولد غلام محی الدین ملک کو حراست میں لیا گیا اور ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے500 کلو گرام چرس برآمد کیا گیا۔
اس تناظر میں ایف آئی آر نمبر 51/2020 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ ان کےتحت تھانہ قلم آباد میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ۔ ان کوششوں کو عوام الناس نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔
ہندواڑہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے متعلق تمام معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کریں تاکہ علاج کے اقدامات شروع کیے جاسکیں۔