ہندوارہ میں اے این ایز کی نقل و حرکت سے متعلق معتبر معلومات کی بنیاد پر ہندوارہ پولیس، فوج کے 30 آرآر لنگیٹ اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پنڈت پورہ کرالہ گنڈ میں ایک ناکا لگایا جس دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران دو مشکوک افراد نے ناکہ پوئنٹ پر سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ فریقوں نے ان کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت آصف احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ تلواری مزمل احمد پیر ولد نزیر احمد پیر ساکنہ مقام شاہ والی درگمولہ کپواری کے طور پر ہوئی اور ان کی ذاتی تلاش پرکے دوران ان کے قبضے سے 2پستول ،2 پستول میگزین، 20 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔