اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ تصادم ختم، دونوں عسکریت پسند سپردِخاک - دونوں سکریت پسند سپردخاک

گناپورہ کرالہ گنڈ میں آپریشن ختم ہوگیا اور ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی لاشوں کو مژھل میں سپردِخاک کیا گیا۔

ہندواڑہ تصادم ختم، دونوں عسکریت پسند سپردخاک
ہندواڑہ تصادم ختم، دونوں عسکریت پسند سپردخاک

By

Published : Aug 20, 2020, 11:47 AM IST

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے گناپورہ کرالہ گنڈ علاقے میں گزشتہ دیر شام شروع ہوا تصادم اب ختم ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان اس جھڑپ میں لشکرِ طیبہ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ہندواڑہ تصادم ختم، دونوں عسکریت پسند سپردخاک

پولیس کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت نصیرالدین لون ساکنہ برٹھ سوپور کے بطور ہوئی ہے جو کہ لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہندواڑہ تصادم: لشکر طیبہ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک

ایس ایس پی ہندواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں جن میں ایک کمانڈر تھا۔

واضح رہے کہ یہ انکاؤںٹر گذشتہ شام دیر گئے شروع ہوا تھا اور گذشتہ رات سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا جو جمعرات کو صبح 9بجے ختم ہوا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی لاشوں کو کپواڑہ کے مژھل میں سپردِخاک کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ 'بدھ کے روز ہندواڑہ میں ایک تصادم میں مارے جانے والے دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت لشکرِ طیبہ کے کمانڈر نصیرالدین لون کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی جی پی کمار کے مطابق 'لون 18 اپریل 2020 کو سوپور میں سی آر پی ایف کے تین جوانوں اور 4 مارچ 2020 کو ہندواڑہ میں تین سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details