دی ایکسپورٹ پرموشن کونسل فار ہنڈی کرافٹس نے رواں برس جموں و کشمیر کے ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم محکمے کے علاوہ تین دیگر کاروباری اداروں کو اجے شنکر میمورییل ایوارڈ سے نوازا ہے۔
دی ایکسپورٹ پرموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر جنرل راکیش کمار کا کہنا ہے ہے کہ " محکمہ اور ان کاروباری اداروں کو یہ ایوارڈ دستکاری کو فروغ دینے کے لیے ان کی جانب سے شاندار کارکردگی کے مظاہرے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ہم وادی کے دستکاروں اور ان کے کام کو فروغ دینے والے اقدامات انتظامیہ کی جانب سے دیکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ مہینے دہلی میں 49 انڈین ہینڈی کرافٹ اور گفٹ فیر کے دوران جموں و کشمیر کی دستکاری کا موضوعی نمائش دیکھی گئی۔ جس کا ہمیں بہترین فیڈبیک مل رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کی اس نمائش کے بعد وادی کی دستکاری کے لئے دنیا بھر سے ایوارڈ موصول ہوں گے۔ اس سے نہ صرف دستکاروں کی مالی حالت بہتر ہوگی بلکہ ماحول درست اور قدرتی مواد سے بنائے گئے روایتی کشمیری سامان کو بھی فروغ ملے گا۔'