جموں وکشمیر حج کمیٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار اپنے کسی دوسرے بینک اکاونٹ میں پیسہ جمع کروانے کے خواہش مند ہوں تو اس تعلق سے وہ اپنی منسوخ شدہ چیک ، بینک پاس بُک کی نقل کاپی اور اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کمیٹی کی ویب سائٹ account.hci@gov.com پر بھیج سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ درخواست دہندگان کے پاس پورٹ بھی جلد واپس کئے جائیں گے۔تاہم اس کے لیے جموں کشمیر حج کمیٹی کی جانب سے الگ سے اعلان کیا جائے گا۔