اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ - جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے آج حاجیوں کا پہلا قافلہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا۔

کشمیر: عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ

By

Published : Jul 4, 2019, 12:34 PM IST

تین سو چار افراد پر مشتمل یہ قافلہ اسپائس جٹ کی دو پروازوں سے سعودی عرب کے شہر مدینہ پہنچیں گے۔

کشمیر: عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ

اس سال ریاست سے تقریبا 11,000 افراد حج کے فرائض ادا کریں گے۔ حاجیوں کو سرینگر کے بمنہ علاقے میں واقعہ حج ہاؤس سے جموں و کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں ایئرپورٹ تک لے جایا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ حج ہاؤس میں حاجیوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ آج اسپائس جیٹ کی دو پروازوں میں عازمین حج کو مدینہ لے جایا جائے گا۔

حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سرینگر کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر حسیب مغل کا کہنا تھا کہ عازمین حج کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھا ئے گئے ہیں۔ حج ہاؤس کے باہر پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب کی گئی ہے۔


وہیں انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے حاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ انتظامات سے خوش ہیں اور حج کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details