اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں ژالہ باری، باغ مالکان میں تشویش - میوہ باغات کو کافی نقصان

جنوبی کشمیر کے کولگام میں کل شام سے ہی موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے۔

کولگام میں ژالہ باری، باغ مالکان میں تشویش
کولگام میں ژالہ باری، باغ مالکان میں تشویش

By

Published : Apr 16, 2020, 9:25 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:00 PM IST

ضلع کے مختلف علاقوں میں سخت سردی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش اور ژالاباری ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ژالہ باری کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

کولگام میں ژالہ باری، باغ مالکان میں تشویش

ماہ اپریل میں ہی وادی میں سیب کے باغوں میں شگوفے ہوتے ہیں اور اس ماہ کے دوران ژالہ باری اور تیز بارشیں ہونے کا خطرہ رہتا ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان ہوتا ہے۔

کولگام کے درجنوں علاقے جن میں چولگام، دمحال ہانجی پورہ، چہلن، اہربل شامل ہیں، میں ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی گئی۔

اُدھر چیف ہاٹیکلچرآفسر کولگام مشتاق احمد وانی کے مطابق ضلع کے باغ مالکان کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر ہاٹیکلچر محکمے نے پہلے ہی ضلع میں ایک کنٹرول روم زیر نمبر( 9622032640) قائم کیا ہیں جہاں پر کسان فون کرکے ایگرکلچرل یونیوسٹی سے ماہر تجربہ کار سائنسدان مشورہ دے سکتے ہیں کہ باغ مالکان کو کس طرح کی دوائی کا چھڑکاؤ کرنا ہوگا'۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details