اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیز بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کا نقصان - ی فصل کے ساتھ ساتھ اخروٹ

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہوئی تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

تیز بارش اور ژالا باری سے کسانوں کا نقصان
تیز بارش اور ژالا باری سے کسانوں کا نقصان

By

Published : Apr 16, 2020, 8:49 PM IST

ژالہ باری سے ہوئے بھاری نقصان سے کسانوں میں غم اور مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ اس ژالہ باری سے میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تیز بارش اور ژالا باری سے کسانوں کا نقصان

ماہ اپریل میں ہی وادی میں سیب کے باغوں میں شگوفے کھلتے ہیں اور اس ماہ کے دوران ژالہ باری اور تیز بارشیں ہونے کا خطرہ رہتا ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات کو کافی نقصان ہوتا ہے۔

‌بارہمولہ کے درجنوں علاقے جن میں رفیع آباد ، بونیار، اوڈی، چندوسہ، میں ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی گئی۔

کسانوں کے مطابق اوڑی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کل شام ہوئی ژالہ باری سے سیب کی فصل کے ساتھ ساتھ اخروٹ اور دوسری میوہ فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کسانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرہ کسانوں کو بھر پور معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details