اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیز بارش سے زبردست مالی نقصانات - سیب

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی علاقے پلوامہ میں تیز بارش سے زبردست مالی نقصانات کا اندیشہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 21, 2019, 10:17 PM IST

اچانک ہوئی موسلادھار بارش اور برفباری کے سبب جہاں زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا وہیں بے شمار درختوں اور باغات کو نقصان پہونچا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔ راستے پر بے شماردرخت اکھڑ کر گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

محکمہ بجلی کی جانب سے مزید خطرات سے بچنے کے لیے علاقے کی بجلی کو معطل کر دی گئی کیوں کہ بجلی کے کھمبے پر لٹکے تار گر پڑے تھے۔

اس علاقے میں موجود تمام فصلوں خصوصاً سیب اور بادام کو نقصان پہنچا ہے۔
ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے مالی نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details