جموں میں سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جمعہ کے روز صبح سے ہی سکھ برادری کے عقیدت مندوں کا گردواروں پر تانتا بندھا رہا۔
بیشتر عقیدت مند کورونا وائرس سے بچاﺅ کے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ جموں میں گرو ہرگوبند سنگھ کے جنم دن کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں گردوارہ ”بی بی چاند کور“میں منعقد ہوئی۔ جو کہ رگوناتھ مندر کے نزدیک میں ہی واقع ہیں۔
سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جس میں خواتین، بوڑھے اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھیں، نے صبح سویرے سے ہی گردوارے پر حاضری دینا شروع کی تھی۔