اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gurez Hoteliers Association ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصول کرنے سے انکار - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گریزمیں ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی اشیا زیادہ قیمت اور کمروں کا من مانی کرایہ وصول کرنے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصولی سے انکار
ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصولی سے انکار

By

Published : Jul 12, 2023, 11:57 AM IST

ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصولی سے انکار

گریز:مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گریز میں مختلف ہوٹلوں کے مالکان نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوٹل کاروبار سے متعلق کھانے پینے کی چیزوں کی زیادہ قیمت اور کمروں کی من مانی کرایہ وصول کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔ ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد حمزہ لون، ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کے علاوہ ادارے کے دیگر ممبران بھی اس پریس کانفرنس میں شامل تھے۔

انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باوجود یہاں کھانے پینے کی ایشا کی قیمت دوسرے علاقوں کے مقابلے کم لی جاتی ہے۔ گاہکوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ایک عناصر کی جانب سے الزامات لگا کر نہ صرف انہیں بلکہ کشمیر کی پوری سیاحت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن نے اس الزام کو ایک سازش قرار دیا۔ دور دراز اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے تمام اشیا گریز میں بے حد مہنگے داموں دستیاب ہوتی ہین۔ تاہم پھر بھی ان کی کوشش رہی ہے کہ ہر سیاح کے لئے کمرے کا کرایہ اور کھانے کی اشیا مناسب داموں پر دستیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Union MOS Dr Jatinder Singh نو برسوں میں مودی حکومت نے عوامی خدمات میں نمایاں رول ادا کیا

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی اور سیاحوں کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس پر ہم کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے دو برس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح وادئ گریز کا رخ کر چکے ہیں۔ اس سال بھی اپریل میں بانڈی گریز سڑک آمد و رفت کے لیے بحال ہونے کے بعد ہزاروں سیاح گریز کا رخ کرچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details