جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں اتوار کی علی الصبح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کی رہائش گارہ کے نزدیک گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بالاکوٹ میں ایک بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کے نزدیک ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں تقریباً ساڑھے تین بجے گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک گولی کا نشان مذکورہ لیڈر کے مکان کی دیوار پر بھی دیکھا گیا ہے۔