سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مشتبہ عسکریت پسندوں نے توری گام میں وسیم احمد ولد محمد امین پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
زخمی ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے قریبی ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے انہیں سرینگر منتقل کیا اور سات دن گزر جانے کے بعد آج وسیم نے دم توڑ دیا۔