جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق دیر رات پامپور کے میج علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا۔