شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر چند عسکریت پسند دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کی کوشش کو ناکام بنایا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔