مقامی لوگوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے یہاں جل جیون شکتی محکمہ نے 40 واٹر سپلائی کنکشن لگائے لیکن ان کنکشنوں کا آج کہیں نام ونشان نہیں ہے۔
ہندوارہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں کافی پسماندہ ہے، یہاں ہر طرح کی بینادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ارگیشن محکمہ اور نہ ہی جل جیون شکتی کا کوئی نام ونشان ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ گاؤں کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ گاؤں میں پانی اور نہ ہی دیگر سہولیات میسر ہے۔ انتظامیہ اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ جبکہ ان کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس گاؤں میں لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پی رہے ہیں اور یہاں اس پانی سے کورونا سے بھی بدتر بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں واٹرسپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔