پلوامہ:وادی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر میں بجلی کا بہران پیدا ہوتا ہے۔ وہیں سرما کے دوران بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی عام بات ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہ پچھلے 30 سالوں سے موسم سرما کے دوران ان مشکلات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کئی بار اس مسلئہ کو محمکہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کا بل باقاعدہ کی ادا کرتے ہیں لیکن بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔