جموں میں بدھ کے روز گجر طبقے کے لوگ ہاتھوں میں ترنگا لیکر پاکستان اور عسکریت پسند کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کرنے والوں نے پاکستان کا پتلا جلایا اور حکومت سے پاکستان کی اس ناپاک حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کرنے والے ہارون نے کہا، ' گجر طبقہ حب الوطن ہے اور ہم نے کبھی ملک کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔لیکن آج عسکریت پسندوں نے ہمارے دو معصوم لوگوں کا بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ جس کا حکومت انتقام لے اور ہلاک ہوئے اہل خانہ کو کم از کم 20 لاکھ روپیے کا معاوضہ دیا جائے۔'
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے دو افراد کو مارسر کے جنگلاتی علاقے سے مبینہ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ ان کی شناخت راجوری سے تعلق رکھنے والے عبدالقدیر کوہلی اور کھنمو کے منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہلاک شدہ شخص کا تعلق بکروال طبقے سے تھا۔