پلوامہ: وادی کشمیر میں ہر برس حکومت کی جانب سے صاف صفائی کو لے کر مہم چلائی جاتی ہے۔ اس مہم پر کروڑوں روپے صرف کئے جاتے ہیں اس کے باوجود دیہی علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے انبار سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔Ground Realities Of The Rural Waste Management Programme In Pulwama In Kashmir
ان علاقوں میں صاف صفائی کا کوئی انتظام نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اب قصبوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مختلف علاقوں میں بیماریاں کے پھوٹ پڑنے کا بھی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اس تعلق سے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوں میں گندگی پر قابو پایا جا سکے اور زرعی زمین کو بچایا جا سکے۔ ورنہ وہ دن دور نہیں ہے جب یہاں کی پوری زمین بنجر میں ہوجائے گی۔
وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ہر برس سووچھ بھارت ابھیان ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں صاف صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس پروگرام پر اگرچہ کروڑوں روپے صرف کئے جاتے ہیں تاہم جب قصبوں پر نظر دوڑاتے ہیں تو معاملہ بالکل اس کے برعکس دکھائی دیتا ہے۔
اس پروگرام پر کروڑوں روپے صرف کرنے کے بجائے اگر بے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ قائم کیا جاتا تو یہ کوڑے کرکٹ کے انبار نظر نہیں آتے۔ وہیں رواں سال محکمہ دہی ترقی نے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے دیہی علاقوں میں رورل ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا جس کے تحت دیہی علاقوں سے نکلنے والے گندگی کو ایک ہی جگہ جمع کرکے ری سائیکل کرنا تھالیکن اس پر سنجیدگی سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔عدم توجہی کے سبب پلوامہ کے بیشتر دیہی علاقوں میں کوڑوں کا انبار لگ گیا۔