پکھر پورہ بلاک کے ناگہ بل میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے بات چیت کی بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج ضلع کے دور افتادہ پنچایت حلقہ ناگبل بلاک کے پکھر پورہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی۔اس کیمپ میں شرکت کرنے والے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو ڈی سی بڈگام کے سامنے رکھا۔
ناگبل میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں یہ پروگرام منعقد ہوا جہاں ناگبل، کنہ دیجن اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے پی آر آئیز، معزز شہریوں اور مقامی نوجوانوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنے مطالبات اٹھائے۔
ڈی سی بڈگام نے مسائل سنے اور ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، سی ای او یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور تمام متعلقہ افسران ؤ اہلکار موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنر بڈگام نے ایف سی ایس اینڈ سی اے بڈگام کو ہدایت کی کہ وہ مستحق خاندانوں میں مفت فراہمی سمیت غذائی اجناس کی بروقت تقسیم کو یقینی بنائیں۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ خود روزگار سکیموں کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کریں اور مقامی لوگوں کو ان کے سماجی حقوق سے آگاہ کریں ۔ سیاحتی سرگرمیوں میں ان کی فعال شمولیت کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:Three Days Multimedia exhibition اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری
ڈی سی نے کہا کہ یوسمرگ کو ایک مشہور سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور جلد ہی سیلولر نیٹ ورک سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاور کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔