اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں سکیورٹی اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ - جانی و مالی نقصان کی اطلاع

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ریناواری علاقے میں بدھ کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر میں فوجی اہلکاروں پر گرنیڈ حملہ
سرینگر میں فوجی اہلکاروں پر گرنیڈ حملہ

By

Published : Jan 13, 2021, 5:30 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 6:22 PM IST

اس سلسلے میں سی آر پی آف کے ترجمان نے کہا کہ ابھی اس سے یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ گویا یہ گرینیڈ حملہ تھا یا کچھ اور تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی تقصان نہیں ہوا۔

حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی آف) کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ " آج تقریباً 4:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریناوری علاقے میں تعینات سی آر پی آف کی 21 بٹالین کے اہلکاروں پر گرینیڈ داگا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس حملے میں ابھی تک ہمیں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔"

Last Updated : Jan 13, 2021, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details