اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں گرینیڈ حملہ - پولیس کا ایک کانسٹبل زخمی ہوا ہے۔

سرینگر شہر کے نوہٹہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دستی بم پھینکنے سے تین شاسترا سیما بال (ایس ایس بی) کے جوان اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک کانسٹبل زخمی ہوئے۔

سرینگر میں گرینیڈ حملہ
سرینگر میں گرینیڈ حملہ

By

Published : Apr 29, 2020, 10:37 PM IST

Updated : Apr 29, 2020, 11:48 PM IST

ایس ایس بی کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا ، "رات 9 بجے کے قریب ، عسکریت پسندوں نے شہر کے نوہٹہ چوک پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی طرف دستی بم پھینک دیا۔ حملے کے دوران ایس ایس بی کے تین جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔"

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں حالت غیر مستحکم بتائی جاتی ہے۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت جے کے پی کانسٹیبل عبد المجید ، ایس ایس بی سب انسپکٹر انوراگ راؤ ، ایس ایس بی ہیڈ کانسٹبل سنانتا کمار اور ایس ایس بی کانسٹیبل درگش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاہم ، اب تک کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2020, 11:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details