اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی - سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ

سرینگر سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ اپنے نانا جان کے ہمراہ انکی نجی گاڑی میں سوپور جارہا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کراس فائرنگ کے بعد بچا لیا گیا۔

سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی
سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی

By

Published : Jul 1, 2020, 10:40 AM IST

Updated : Jul 1, 2020, 1:57 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور میں آج علی الصبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سوپور کے ماڈل ٹاؤن کے بائی پاس علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملہ کردیا۔

سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی

اس حملے میں ایک عام شہری اور سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہوئے جنہیں بعد میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر ایک جوان کی موت واقع ہوئی جبکہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ عام شہری کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہوگئی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کا نمائندہ جب حملے کی جگہ پہنچا تو وہاں سڑک کے کنارے شہری کی خون میں لت پت لاش موجود تھی۔

وہاں موجود اہلکاروں نے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص کے ساتھ ایک تین سالہ بچہ بھی تھا جسے پولیس نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔

حملے کے بعد اس علاقے کو پولیس اور فوج نے گھیرے میں لے لیا اور اس دوران مقامی پولیس نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ہلاک شدہ عام شہری کے تین سالہ بچے کی جان بچائی۔

سوپور حملہ: ہلاک شدہ شہری کے تین سالہ نواسے کی دردناک کہانی

ہلاک شدہ شخص کی شناخت بشیر احمد خان ساکن مصطفیٰ کالونی، زینہ کوٹ سرینگر کے طور ہوئی ہے جو نجی کام کے سلسلے میں سوپور کی جانب محو سفر تھے۔

سرینگر میں انکے بھائی اعجاز احمد خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے انہیں گاڑی سے نیچے اتار کر ہلاک کردیا۔

Last Updated : Jul 1, 2020, 1:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details