اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر اور لداخ میں میڈیکل کالجز کی منظوری - .medical colleges in J&K and .in Ladakh

مرکزی وزارت صحت جموں و کشمیر میں دو اور لداخ میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ میں میڈیکل کالجز کی منظوری
جموں و کشمیر اور لداخ میں میڈیکل کالجز کی منظوری

By

Published : Dec 9, 2019, 8:12 PM IST


ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ تینوں میڈیکل کالج ان 64 میڈیکل کالجز میں شامل ہیں جو پورے بھارت میں قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں مزید 75 نئے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے منظوری دے دی ہے۔ اب تک 64 میڈیکل کالجز کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ میں میڈیکل کالجز کی منظوری

جموں و کشمیر میں دو میڈیکل کالج، لداخ میں ایک، راجستھان میں 16، اترپردیش میں 14، تمل ناڈو میں 9،کرناٹک میں 4، مدھیہ پردیش میں 11، پنجاب میں ایک، گجرات میں 3 اور چھتیس گڑھ میں تین میڈیکل کالج قائم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے پہلے مرحلے میں، حکومت نے اس سے قبل 7507.70 کروڑ روپئے کی لاگت سے 58 میڈیکل کالجز کے قیام کی منظوری دی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک 42 میڈیکل کالج فعال ہوچکے ہیں۔

اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت نے 2254.59 کروڑ روپئے کی لاگت سے 22 میڈیکل کالجز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ملک میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندواڑہ علاقے میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
کالج کی منظوری کی خبر کے بعد ہندوارہ میں جشن منایا گیا۔ تھا اور لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر رقص کیا اور پٹاخے پھوڑے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details