اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غریبوں کا استحصال کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے' - مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی متعدد اسکیموں سے بھی محروم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی پنچائیت لوہیل بیلہ کے غریب لوگ آج بھی دیگر سہولیات کے کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی متعدد اسکیموں سے بھی محروم ہیں۔

' غریبوں کا استحصال کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے'
' غریبوں کا استحصال کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے'

By

Published : May 19, 2020, 11:54 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق یہاں کے مستحقین کے پاس نہ ہی جاب کارڈ اور نہ ہی راشن کارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایس بی ایم فہرستوں میں شامل ہے اور نہ ہی انہیں پی ایم اے وائی کی سہولیات دی جارہی ہے۔

' غریبوں کا استحصال کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے'

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ بہت زیادہ غربت ہوتے ہوئے بھی کچھ بیواوں، غریبوں اور سماج میں نادار لوگوں کے غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگوں کی فہرستوں میں ان کے نام شامل نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ غریب لوگ حکومت کی جانب سے مفت فراہم کئے جانے والے راشن ودیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند ایک منظور نظر اور صاحب سروت لوگوں کو ہی تمام تر سہولیات بار بار فراہم کی جاتی ہیں۔اور ہر بار یہاں کے غریب اور نادار لوگوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے اگر غریب غرباء لوگوں کے لئے اسکیمیں لاگو کی جاتی ہیں تو وہ غریبوں اور مستحقینوں تک کیوں نہیں پہنچتی وہ اسکیمیں امیر اور ایسے محکمہ پنچائیت کے نمائندگان ہڑپ کر لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔

اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ یہاں کے تمام تر مستحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مقامی باشندے مختار احمد نے ضلع انتظامیہ سے سوال کرتے ہوے کہا کہ اس لوہیل بیلہ کی عوام کو کیوں سزاء دی جارہی ہے۔ تو ایسے غریبوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کڑی سے کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریبوں کو انصاف مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details