مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں حکومت کی طرف سے 25 اسمارٹ اسکولز قائم کیے گئے ہیں، یہ اسکولز لائیبرییز،سائنس لیبس، اسمارٹ کلاس رومز اور دوسری کئی سہولیات سے لیس ہیں۔
سرینگر میں ان اسمارٹ اسکولز میں ساری فیسلیٹز اسمارٹ طریقے سے بچوں کو مہیا کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے:- کشمیر میں حالات پر امن ہیں تو سیاسی رہنما قید کیوں؟
ایک طالبہ مہرین بھٹ نے بتایا 'انہوں نے کسی بھی اسکول میں ایسی سہولیات نہیں دیکھی ہیں، ان فیسلیٹز سے پڑھائی اور آسانی سے ہوگی، جو سہولیات ان کے اسکول میں ہے وہ کسی بھی غیر سرکاری ادارہ میں نہیں ہیں۔ اسکول کا ماحول اور استاذ کافی خوشگوار ہیں'۔
ضلع سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ ہماری طرف سے نئے سال کا تحفہ ہے، سرینگر میں یہ 25 اسمارٹ اسکولز اب بچوں کو تعلیم فراہم کرانے کے لیے تیار ہیں۔