اردو

urdu

'در پیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے'

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اکھڑ ہال میں آج اسکول میں تعینات باورچیوں نے احتجاج کیا۔

By

Published : Jul 7, 2019, 10:30 PM IST

Published : Jul 7, 2019, 10:30 PM IST

'در پیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے'

ضلع بھر کے آج اسکولوں میں تعینات باورچیوں نے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور کہا کہ انہیں ماہانہ 800 روپے دیے جاتے ہیں جبکہ انہیں سال میں آٹھ مہینے تنخواہ دی جاتی ہے جس سے ان کا گزارا نہیں ہوتا ہے۔

'در پیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے'

اس موقع پر پینتھرز پارٹی کے ٹریڈ یونین کے ریاستی جنرل سکیرٹری سیوا سنگھ بھی موجود رہے۔

سیوا سنگھ کا کہنا ہے کہ 'میں نے گورنر سے بھی درخواست کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے مسئلے کو حل کریں گے'۔

وہی گورنمنٹ اسکولوں میں باورچیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'ہمیں کچھ اسکولوں میں گیس سلینڈر بھی موجود نہیں ہے جب کہ ہم لکڑی پر کھانا بناتے ہیں اور ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر جلد سے جلد انہیں مستقل نہ کیا گیا اور تنخواہ نہ بڑھائی گئی تو وہ قومی شاہراہ پر بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details