اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2019, 3:20 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر: عید قرباں کے مدنظر انتظامیہ حرکت میں

جموں و کشمیر انتطامیہ نے عیدالضحیٰ کے مد نظر ہر ضلع میں جا کر ضروری اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر: عید قرباں کے مدنظر انتظامیہ حرکت میں

کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بشیر احمد خان نے کہا کہ 'عیدالضحیٰ کے پیش نظر وہ ہر علاقے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کو عید کے موقع پر تمام تر سہولیات دستیاب ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'عازمین حج چند روز میں واپس روانہ ہوں گے، عازمین اور ان کے اہل خانہ کو کرفیو پاسز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ صحیح سلامت گھر پہنچ سکیں۔'

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ 'عید کے موقع پر انٹرنیٹ اور فون خدمات جزوی طور پر بحال کی جائیں گی۔'

واضح رہے کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے آرٹیکل 370 کے ختم کیے جانے سے متعلق بل کو منظوری دی گئی جس کے پیش نظر وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطے کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details