جموں و کشمیر کے محمکۂ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری شلین کابرا نے بدھ کو ایک تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 'ملک کی سالمیت اور سکیورٹی کے مد نظر جموں و کشمیر میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ پر عائد پابندی 17 مارچ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'
جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے بعد انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم مرحلہ وار طریقے سے انتطامیہ نے موبائل کالنگ، لینڈلائن اور موبائل 2 جی خدمات بحال کیا تھا لیکن 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی برقرار ہے۔
جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار وہیں دوسری جانب انتظامیہ نے تمام طرح کے سوشل میڈیا سائٹز پر پابندی عائد کی ہے۔ ٹو جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بعد عام لوگوں نے وی پی ایں کا استعمال کرکے سوشل میڈیا سائٹز پر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انتظامیہ نے فائر وال سافٹ ویئر کا استعمال کر کے سوشل میڈیا سائٹز کو بلاک کر دیا۔