اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید توسیع - jk ddc polls

اس ماہ کے شروع میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے گاندربل اور ادھمپور اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں 26 نومبر تک توسیع کر دی تھی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید توسیع
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید توسیع

By

Published : Nov 27, 2020, 11:25 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز آئندہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے سرحد پار سے جاری کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی علاقے میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں 11 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے گاندربل اور ادھمپور اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں 26 نومبر تک توسیع کر دی تھی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں مزید توسیع

اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری شلین کبرا کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی ترقیاتی کونسل، پنچایت اور شہری بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں زوروں سے دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تاہم سرحد پار سے سکیورٹی صورتحال کو خراب کرتے ہوئے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی ایک مستقل کوشش کی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ماننا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کے استعمال سے پاکستان عوامی جذبات، عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت، پروپگنڈہ اور دراندازی کی کوششوں کو فروغ دیتا ہے۔'

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی علاقے میں عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جیسے کہ بن ٹول پلازہ نگروٹہ، پیرم پورہ اور سرینگر میں حملے ہوئے ہیں۔ تاہم گاندربل اور ادھمپور اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال ہی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details