اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے دیڑھ لاکھ شہری کمشیر واپس آ گئے - جموں اور ادھم پور ریلوے اسٹیشن

جموں و کشمیر حکومت نے لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں پھنسے تقریباً دیڑھ لاکھ شہریوں کو واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Govt evacuates over 1.5 lakh stranded J-K residents
ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے دیڑھ لاکھ شہری کمشیر واپس آگئے

By

Published : Jun 22, 2020, 12:46 AM IST

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 48,333 پھنسے ہوئے شہریوں کو لے کر 60 خصوصی ٹرینیں جموں اور ادھم پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچی ہیں۔

اس کے علاوہ 1,06,201 شہریوں کو جن میں 328 بیرون ملک مقیم شہری بھی شامل ہیں لکھن پور کے راستے ریاست لایا گیا۔

جموں و کشمیر حکومت نے 1,54,534 شہریوں کو ملک کے مختلف علاقوں سے 60 خصوصی ٹرینوں اور لکھنپور کے راستے کئی بسوں کے ذریعہ کوویڈ انفیکشن سے متعلق تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ریاست واپس لایا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20 تا 21 جون کی صبح تک 1,309 شہری لکھنپور کے راستہ ریاست میں داخل ہوئے جبکہ 39 ویں دہلی کوویڈ اسپیشل ٹرین کے ذریعہ 808 شہری جموں ریلوے اسٹیشن پہنچے ہیں۔

اب تک 39 ٹرینوں کے ذریعہ 32,637 شہری جموں اور 21 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ 15,696 مسافر ادھم پور ریلوے اسٹیشن پہنچ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details