اردو

urdu

اب تک تقریبا 95420 درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا

جموں وکشمیر انتظامیہ نے لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ اب تک تقریبا 95420 درماندہ باشندوں کو مرکزی علاقے میں واپس لایا ہے۔

By

Published : May 27, 2020, 8:15 PM IST

Published : May 27, 2020, 8:15 PM IST

اب تک تقریبا 95420درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا
اب تک تقریبا 95420درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا

اس دوران پھنسے جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی محفوظ اور آرام دہ راہداری کے مقصد کے لیے تمام ضروری رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ ضلع انتظامیہ فعال طور پر کام کر رہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام واپس آنے والے افراد اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے میڈیکل اسکریننگ کرائیں اور 14 دن تک کے قرنطینہ میں رہیں۔

اس سلسلے میں موصولہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جموں وکشمیر اضلاع کی انتظامیہ کو جموں اور اودھم پور ریلوے اسٹیشنز پر مختلف ریاستوں سے 34 کووڈ اسپیشل ٹرینز ملی ہیں جس میں تقریبا 27512 درماندہ مسافر ہیں جبکہ حکومت کے ذریعہ آج تک لکھنپور کے راستے کے ذریعے 67908 افراد کو انخلا کیا گیا ہے۔

دریں اثنا طلباء سمیت تقریبا 652 مسافر پہلے ہی چار کووڈ خصوصی پروازوں کے ذریعہ وندے بھارت مشن کے تحت سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

لہذا جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب تک تقریبا 95420 درماندہ باشندوں کو 34 کووڈ خصوصی ٹرینز کے ذریعہ واپس یو ٹی لایا ہے۔ وائرس سے متعلق تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر سختی سے مشاہدہ کرنے کے بعد لکھنپور کے راستے کئی بسوں اور اس کے علاوہ پروازیں کے ذریعے بھی ان باشندوں کو واپس لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details