اردو

urdu

ETV Bharat / state

اب تک تقریبا 158871 شہریوں کو واپس لایا گیا - لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز

یہ افراد وہ ہے جو کورونا وائرس کے پیش نطر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے تھے۔

اب تک تقریبا 158871 رہائشوں کو واپس لایا گیا
اب تک تقریبا 158871 رہائشوں کو واپس لایا گیا

By

Published : Jun 24, 2020, 7:51 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ ملک کے دیگر حصوں میں پھنسے تقریبا 1 لاکھ 58 ہزار 871 رہائشیوں کو مرکزی علاقے میں واپس لایا ہے۔

اس دوران تمام ضروری رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔

اس سلسلے میں موصولہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، جموں وکشمیر انتظامیہ کو جموں اور اودھم پور ریلوے اسٹیشنز پر اب تک مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے 62 خصوصی ٹرینیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں قریب 50 ہزار 71 مسافر شامل ہیں۔

لہذا ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب تک تقریبا 158871 رہائشیوں کو 62 خصوصی ٹرینز اور لکھنپور کے راستے درجنوں بسوں کے ذریعہ وائرس سے متعلق تمام ضروری حفاظتی اقدامات کا سختی سے مشاہدہ کرنے کے بعد یو ٹی میں واپس لایا ہے۔

اعدادوشمار کے تفصیلی رپورٹ کے مطابق ، تقریبا 1114 پھنسے مسافر 22 جون سے 23 جون تک لکھنپور کے راستے داخل ہوئے ہیں جبکہ 908 مسافر آج جموں کے 41 ویں دہلی کووڈ خصوصی ٹرین میں پہنچے ہیں۔ اب تک 41 ٹرینیں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 34375 پھنسے مسافروں کے ساتھ جموں پہنچ چکی ہیں جبکہ اب تک 21 خصوصی ٹرینوں میں 15696 مسافر ادھمپور پہنچ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details